Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر قیامگاہ کے اطراف میٹل شیٹس کی تنصیب

چیف منسٹر قیامگاہ کے اطراف میٹل شیٹس کی تنصیب

کریمنگر 10 جولائی ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کو مکمل سکیوریٹی فراہم کرنے کے مقصد سے بیگم پیٹ میں ان کی سرکاری قیامگاہ و کیمپ آفس کے اطراف بھاری میٹل شیٹس نصب کردئے گئے ہیں۔ ان شیٹس کی مدد سے باہر سے اس کامپلکس کے اندر کانظارہ ممکن نہیں ہوسکے گا ۔ چیف منسٹر اور یہاں اجلاسوں میں شرکت کرنے والے ان کے کابینی رفقا کی سکیوریٹی کو پیش نظر رکھتے ہوئے انٹلی جنس ایجنسیوں نے ایک اونچائی تک ایسے شیٹس نصب کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔ چندر شیکھر راؤ پرگتی بھون میں گذشتہ سال نومبر میں منتقل ہوئے تھے ۔ یہ کامپلکس 9 ایکڑ پر محیط ہے اور یہاں چیف منسٹر کی قیامگاہ ‘ کیمپ آفس اور کانفرنس ہال کے علاوہ چیف منسٹر آفس کے سینئر عہدیداروں کے چیمبرس بھی ہیں۔ تلنگانہ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ سکیوریٹی وجوہات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میٹل شیٹس کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے ۔ اس سے باہر سے اندر کا نظارہ نہیں ہوسکے گا ۔

 

TOPPOPULARRECENT