Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر مسلمانوں کو تعلیم یافتہ دیکھنے کے خواہاں

چیف منسٹر مسلمانوں کو تعلیم یافتہ دیکھنے کے خواہاں

محبوب نگر 19 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر پر گریجویشن کی سینکڑوں طالبات، ڈگری کالج کے لکچررس اور اسٹاف کے درمیان پہلی مرتبہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی 63 ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس سالگرہ تقریب کا اہتمام گورنمنٹ این ٹی آر کالج (اناث) محبوب نگر میں جناب ایم اے رحیم بانی و صدر نظام ششم نواب میر محبوب علی خان فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر ریاست کے مسلمانوں کو اعلیٰ تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے ریاست بھر میں مسلمانوں کے لئے ریزیڈنشیل اسکولس کا جال پھیلایا جارہا ہے اور کئی ایک اقدامات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ عنقریب کے سی آر کی قیادت میں ہمارا تلنگانہ، سنہرا تلنگانہ میں تبدیل ہوجائے گا۔ ایم اے ذکی سینئر صحافی نے کہاکہ اس کالج میں اردو میڈیم کی منظوری یہاں کے اردو میڈیم طالبات کے لئے بڑی نعمت ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ کالج کو دیگر سہولتوں کے لئے بھی نمائندگی کی جائے گی۔ پرنسپل بی بی زینب اور ایم اے قدیر صدیقی نے کیک کاٹا، طالبات نے کہاکہ آج وہ کے سی آر کی سالگرہ مناتے ہوئے بڑی مسرت محسوس کررہے ہیں۔ کالج میں بی اے، بی کام، اردو میڈیم کی منظوری ان کا خواب تھا، اس کی منظوری کے لئے وہ اے پی جیتندر ریڈی ایم پی اور سرینواس گوڑ ایم ایل اے کے شکر گذار ہیں۔ اس موقع پر انچارج پرنسپل عبدالرشید، محمد عثمان، نجیب الدین، رشید رہبر، اسد خان کے علاوہ عمائدین شہر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT