Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں

چیف منسٹر مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں

نارائن کھیڑ میں ٹی آر ایس قائد معید خاں کی پریس کانفرنس
نارائن کھیڑ۔7 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس دفتر نارائن کھیڑ میں منعقد کردہ پریس کانفرنس سے ریاستی میناریٹی قائد ایم اے معید خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتیہ وئے کہا کہ حلسہ اقمبلی نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخابی کے تحت کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری کردہ منشور میں مستقر نارائن کھیڑی ترقی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ منشور میں لکھا گیا کہ تلنگانہ کے وقف کی وزارت اب تک کسی کو نہیں دیا گیا تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے وقف کی وزارت ان کے پاس رکھ کر مسلمانوں کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اگر کوئی مسلم بھی اس وزارت پر رہتا تو اتنا کام نہیں کرسکتا تھا جتنا کام چندر شیکھر رائو کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شادی مبارک اسکیم کے تحت مسلم لڑکیوں کی شادی کے لئے 51 ہزار روپئے دیئے گئے۔ اجمیر شریف میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے 5 کروڑ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے لئے 10 کروڑ منظور کئے گئے۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے حج کے دوران مکہ مدینہ میں قیام کے دوران نظام حیدرآباد کی جانب سے تعمیر کردہ عمارت میں 500 حاجیوں کو کھانے کا انتظام کیا گیا۔ ہر رمضان عید کیلئے 28 کروڑ منظور کئے گئے۔ حکومت کی جانب سے افطار پارٹی اور غریب عوام کو کپڑے تقسیم کئے گئے۔ آزادی کے بعد پہلی بار ایک مسلم کو ڈپٹی چیف منسٹر بنایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 60 سال میں جو ترقی کانگریس و تلگودیشم والے نہیں کئے وہ ترقی ٹی آر ایس برسر اقتدار ان کے بعد اس حلقہ اسمبلی ۔۔۔۔ کی مستقر نارائن کھیڑ میں مسلم شادی خانہ کی تعمیر کیلئے 50 لاکھ منظور کئے گئے۔ مسلم قبرستان کی حصاربندی کیلئے 20 لاکھ منظور کئے گئے۔ عیدگاہ کی توسیع کے لئے 10 لاکھ منظور کئے گئے۔ مسٹر معید خان نے کہا کہ مستقر نارائن کھیڑ میں مسلمان ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے امیدوار ایم بھوپال ریڈی کے کار کے نشان کو ووٹ ڈالنے وعدہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT