Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / چیف منسٹر مہاراشٹرا کا امبیڈکر کو خراج عقیدت

چیف منسٹر مہاراشٹرا کا امبیڈکر کو خراج عقیدت

ممبئی۔ 6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی دستور کے معمار بابا صاحب امبیڈکر کو اُن کی برسی کے موقع پر اُن کے لاکھوں پیرو اُن کی یادگارچیتنا بھومی دادر پر جمع ہوگئے ۔ گورنر مہاراشٹرا سی ودیا ساگر راؤ اور چیف منسٹر دیویندر فرڈنویز نے بھی دلت افسانوی قائد کو شیواجی پارک میں خراج عقیدت پیش کیا اور امبیڈکر کے حامیوں نے آج کا دن ’’مہارپریورتن دیوس‘‘ کے طور پر منایا ۔ مجلس بلدیہ ممبئی نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے انسداد کیلئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے تھے ۔ مجلس بلدیہ نے خصوصی انتظامات پینے کے پانی اور بیت الخلاؤں کیلئے کئے تھے ‘تاکہ بیرونی شہر سے آنے والے افراد کو تکلیف نہ ہو ۔

TOPPOPULARRECENT