Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / چیف منسٹر مہاراشٹرا کا ہیلی کاپٹر گرپڑا، فرنویس محفوظ

چیف منسٹر مہاراشٹرا کا ہیلی کاپٹر گرپڑا، فرنویس محفوظ

لاتور میں خراب موسم کی وجہ سے اڑان کے فوری بعد ہیلی کاپٹر تاروں میں الجھ گیا

ممبئی۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس آج اس وقت بال بال بچ گئے جب ان کا ہیلی کاپٹر گرپرا۔ لاتور میں یہ حادثہ پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے یہاں اڑان کے فوری بعد خراب موسم کے باعث حادثہ سے بچنے کی کوشش کی لیکن ہیلی کاپٹر تاروں میں الجھ گیا۔ ہیلی کاپٹر میں دو محکمہ کے ارکان سمیت 6 افراد سوار تھے۔ تلنگانہ علاقہ میں لینڈنگ کے دوران اوورہیڈ تاروں میں پھنس گیا۔یہاں چیف منسٹر نے جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔ اس حادثہ کے بعد چیف منسٹر مہاراشٹرا نے ٹوئٹ کٹیا کہ ہمارا ہیلی کاپٹر لاتور میں حادثہ کا شکار ہوا لیکن میں اور میری ٹیم پوری طرح محفوظ رہی۔ اب ٹھیک ہے کسی تشویش کی بات نہیں ہے۔ ڈسٹرکٹ جنرل آف سیول ایویشین کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق ریاستی حکومت کے سیکولر اسکائی ہیلی کاپٹر کو اس حادثہ میں شدید نقصان ہوا ہے۔ آج دوپہر 12 بجے کے قریب اڑان کے فوری بعد پائلٹ نے محسوس کیا کہ دھندلا دکھائی دے رہا ہے اور واپسی اترنے کا فیصلہ کیا۔ لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر تاروں میں پھنس گیا۔ ہیہلی کاپٹر میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں انہیں کوئی گزند نہیں پہونچی۔ حکام نے فلائٹ کے کمانڈر سے بات کی ہے اس کے ساتھ چیف منسٹر سے بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں نے تمام مسافروں کے محفوظ رہنے کی اطلاع دی۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا بی جے پی کے ایک جلسہ میں شرکت کے لیے مراٹھواڑہ میں لاتور پہونچے تھے۔ بی جے پی کی ریاست گیر مہم کے حصہ کے طور پر وہ یہاں آئے تھے۔ فرنویس نے بعدازاں اخباری نمائندوں سے کہا کہ میں محفوظ ہوں یہ ایک معمولی واقعہ تھا۔ عوام کو افواہوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے۔ ایرکرافٹ حادثہ کی تحقیقات ہورہی ہے۔ وزارت شہری ہوابازی کے شعبہ ایرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن کی ٹیم وجوہات کا پتہ چلائے گی۔ اے آئی بی کی جانب سے تمام حادثات کی تحقیقات کی جاتی ہے۔ کسی کو کوئی زخم نہیں آئے ہیں۔ میرے میڈیا اڈوائزر کیتن پھاٹک کو معمول زخم آئے ہیں۔ یہ ہماری ریاست کے 11 کروڑ عوام کی دعائوں کا نتیجہ ہے کہ ہم بچ گئے۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا نے مزید کہا کہ پائلٹ بھی خاص زحمی نہیں ہوا ہے یہ ایک نیا ہیلی کاپٹر تھا ہم اس بارے میںتفصیلات معلوم کریں گے۔ حال ہی میں درابھا علاقہ میں گڈچرول کے دورہ کے موقع پر بھی ان کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی سے دوچار ہوا تھا جس کے باعث انہوں نے ناگپور تک بذریعہ سڑک سفر کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT