Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر ‘ میاں پور اراضی اسکام پر لب کشائی کریں ‘ بی جے پی

چیف منسٹر ‘ میاں پور اراضی اسکام پر لب کشائی کریں ‘ بی جے پی

حیدرآباد 5 جون ( این ایس ایس ) یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ تلنگانہ میں ایک لاکھ کروڑ سے زائد کے اسکامس ہوئے ہیں ریاستی بی جے پی نے چیف منسٹر سے سوال کیا کہ وہ اس پر خاموش کیوں ہیں۔ بی جے پی ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر چیف منسٹر اس مسئلہ پر کوئی کارروائی نہیں کرتے ہیں تو بی جے پی خاموش نہیں بیٹھے گی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی پر بھی الزام ہے کہ ان کے میاں پور اراضی اسکام میں ملوث افراد سے تعلقات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT