Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر نمس میں شجر کاری پروگرام میں حصہ لیں گے

چیف منسٹر نمس میں شجر کاری پروگرام میں حصہ لیں گے

حیدرآباد۔ 10 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ہریتا ہرم پروگرام کے حصہ کے طور پر 11 جولائی کو 11:30 بجے نظامس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کے احاطہ میں ہریتا ہرم پروگرام و شجر کاری میں حصہ لیں گے۔ اس پروگرام کے انتظامات کا کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر جناردھن ریڈی نے ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر وینکٹیشور راؤ اور ڈپٹی کمشنر ٹریفک پولیس مسٹر چوہان اور آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی برائے چیف منسٹر پرینکا ورگس و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔ ڈائریکٹر نظامس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس ڈاکٹر منوہر نے بتایا کہ نظامس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کے احاطہ میں زائد از 5 ہزار پودوں کی شجر کاری انجام دی جائے گی۔

 

عادل آباد میں قبائلی لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ
حیدرآباد 10 جولائی ( پی ٹی آئی ) عادل آباد ضلع میں ایک 14 سالہ قبائلی لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی اور ایک ملزم نے اس سارے جرم کی سیل فون سے ریکارڈنگ بھی کی ۔ تفصیلات کے بموجب تین نوجوان ایم راجو ‘ متین اور رنجیت آر نے مبینہ طور پر ایک قبائلی لڑکی کی تین ماہ قبل اجتماعی عصمت ریزی کی تھی ۔ انہوں نے اس واقعہ کی فلم بندی بھی کی تھی ۔ ملزمین نے لڑکی کو اس حرکت کی کسی کو اطلاع دینے کے خلاف خبردار بھی کیا تھا ۔ لڑکی ابتداء میں خاموش رہی لیکن بعد میں اس نے والدین کو مطلع کیا جس پر پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے روانہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT