Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر و ڈپٹی چیف منسٹر کو مبارکباد

چیف منسٹر و ڈپٹی چیف منسٹر کو مبارکباد

مد ہول /7 فروری (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) رکن اسمبلی مدہول مسٹر جی وٹھل ریڈی نے  اپنے ایک صحافتی بیان میں گریٹر حیدر آباد کے انتخابات میں ٹی آر ایس کی شاندار کا میا بی پر ریاستی وزیر اعلی مسٹر کے چندر شیکھر رائو اور مسٹر محمود علی نائب وزیر اعلی کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہاکہ موجود ہ حکو مت کی بہتر کارکردگی کے سبب حیدر آباد کی عوام نے ٹی آر ایس کو خدمت کا موقع فراہم کیا گیا ہے انہوں نے حید رآباد کی عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی انہوں نے کہاکہ ریاست تلنگانہ کی ترقی ٹی آرایس حکو مت کا مقصد ہے اور حکو مت اپنے اس مقصد کی اس تکمیل کیلئے جہد مسلسل کررہی ہے پسماندہ طبقات کی ترقیاں اولین ترجیح دی جارہی ہے نیز شہر شہر قریہ قریہ میں عوام کو یکساں بنیادی سہولیات فراہم کر نے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
حکومت کی عملی اقدمات کے سبب گریٹر حیدر آباد بلدیہ انتخابات میں ٹی آرایس حکو مت کو بھاری اکثریت حا صل ہوئی ہے واضح رہے کہ رکن اسمبلی مدہول مسٹر جی وٹھل ریڈی نے بھی گریٹر حیدر آباد انتخابات میں حلقہ مدہول سے بھی ٹی آرایس کارکنان کو لیکر تشہری مہم میں حصہ لیاتھا واضح ہو تاہے کہ ریاست کی عوام ٹی آرایس حکو مت سے پوری طرح مطمئن ہے ۔

TOPPOPULARRECENT