Friday , June 23 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر ٹاملناڈو ، وزیر داخلہ کرناٹک نے کار سے سرخ بتی نکلوادی

چیف منسٹر ٹاملناڈو ، وزیر داخلہ کرناٹک نے کار سے سرخ بتی نکلوادی

چینائی ؍ چکمگلور 20اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر ٹاملناڈو کے پلانی سوامی نے آج اپنی کار سے سُرخ بتی نکلوادی اور کہاکہ آنجہانی جیہ للیتا نے ریاست کی قیادت کرتے ہوئے اِس کا استعمال ترک کرکے مثال قائم کی تھی۔ اُنھوں نے یاد کیاکہ جیہ للیتا نے چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنی کار پر سرخ بتی کا استعمال نہیں کیا تھا۔ دریں اثناء کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے آج یہاں اپنی آمد کے فوری بعد اپنی سرکاری کار سے سرخ بتی ہٹانے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق سرخ بتی کے استعمال پر تحدیدات کے تعلق سے مرکزی حکومت کے فیصلہ کے بعد انہوں نے اپنے اسٹاف کو یہ حکم دیا ۔ پرمیشور نے اپنے اسٹاف سے کہا کہ فوری طور پر اس سرخ بتی کو ہٹایا جائے ۔ ہم بھی سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کررہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT