Wednesday , August 16 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر ٹوکی آج اکثریت ثابت کریں : گورنر

چیف منسٹر ٹوکی آج اکثریت ثابت کریں : گورنر

مہلت میں توسیع کی درخواست مسترد ۔ مزید سیاسی بحران کا اندیشہ
ایٹا نگر، 15 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اروناچل پردیش ایسا لگتا ہے ایک اور سیاسی بحران کی سمت بڑھ رہا ہے جبکہ گورنر نے بحال کئے گئے چیف منسٹر نابم ٹوکی کی اس درخواست کو آج مسترد کردیا کہ ایوان اسمبلی میں مہلت ثابت کرنے انہیں دی گئی مہلت میں توسیع کی جائے ۔ گورنر نے انہیں 16 جولائی ( ہفتہ ) تک ہی ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ ٹوکی کو سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو بحال کیا تھا ۔ انہوں نے کارگذار گورنر تتھا گاتا رائے سے ملاقات کی اور خواہش کی تھی کہ ایوان میں اکثریت ثابت کرنے انہیں دی گئی مہلت میں کم از کم دس دن کی توسیع کی جائے ۔ ٹوکی کو ایوان میں اکثریت ثابت کرنا کافی مشکل ہوسکتا ہے کیونکہ معزول کردہ چیف منسٹر کالی کھو پول نے ادعا کیا ہے کہ انہیں 60 رکنی ایوان میں 43 ارکان اسمبلی کی تائید حاصل ہے ۔ کالی 43 ارکان اسمبلی کے ساتھ جن میں بی جے پی کے 11 اور دو آزاد ارکان شامل ہیں آج رات دیر گئے گوہاٹی سے یہاں پہونچنے والے ہیں۔ وہ پیپلز پارٹی آف اروناچل پردیش کی قیادت کرتے ہیں جس میں کانگریس کے باغی بھی شامل ہیں۔ ٹوکی کانگریس حکومت کے سربراہ تھے جسے جنوری میں بے دخل کردیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT