Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر پڈوچیری نے رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا

چیف منسٹر پڈوچیری نے رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا

پڈوچیری ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پڈوچیری کے چیف منسٹر وی نارائن سوامی نے آج رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا ۔ اسپیکر وی ویتھی لنگم نے انہیں تامل زبان میں حلف دلوایا ۔ نارائن سوامی نے حلقہ اسمبلی نیلتھو پے کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے جہاں پر 19 نومبر کو رائے دہی منعقد ہوئی تھی ۔ انہوں نے انا ڈی ایم کے حریف اوم شکتی سیگر کو 11,144 ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی ۔ چیف منسٹر کی رکن اسمبلی کی حیثیت سے کامیابی کے بعد 30 رکنی اسمبلی میں کانگریس کی عددی طاقت 15 ہوگئی ہے جب کہ ڈی ایم کے بھی حکومت کی تائید کررہی ہے ۔ 69 سالہ نارائن سوامی اس وقت رکن اسمبلی نہیں تھے جب انہوں نے 6 جون کو چیف منسٹر کی حیثیت سے جائزہ لیا تھا ۔ جس کے باعث ایک کانگریس رکن اسمبلی جان کمار نے استعفیٰ دے کر انہیں موقع فراہم کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT