Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے پی دیاکر راؤ کا اظہار تشکر

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے پی دیاکر راؤ کا اظہار تشکر

حیدرآباد۔/31اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حلقہ لوک سبھا ورنگل کے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس امیدوار پی دیاکر نے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا اور یقین ظاہر کیا کہ ضمنی چناؤ میں پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔ ورنگل کے قائدین سے مشاورت کے بعد چیف منسٹر نے پی دیاکر کو پارٹی امیدوار بنانے کا اعلان کیا جو مجسمہ تلگو تلی تیار کرنے والے فنکار کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں۔ دیاکر نے چیف منسٹر سے ملاقات کی اور امیدوار بنانے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کی کامیابی کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے تلنگانہ تحریک کے دوران اُن کی خدمات کے اعتراف اہم ذمہ داری دی ہے۔ وہ 2001سے ٹی آر ایس سے وابستہ ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT