Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کا آج دورہ ٔدہلی

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کا آج دورہ ٔدہلی

وزیراعظم سے ملاقات متوقع ،نیتی آیوگ پروگرام میں شرکت
حیدرآباد۔ 25 اکتوبر (این ایس ایس) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کل شام نئی دہلی روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ 27 اکتوبر کو نیتی آیوگ پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ توقع ہے کہ وہ ،وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ چیف منسٹر نے آج راج بھون میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور اپنے دورۂ دہلی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کے سی آر نے گورنر نرسمہن سے تقریباً ایک گھنٹہ ملاقات کی اور ریاست میں بتکماں کے علاوہ دیگر تہواروں کے بشمول مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف منسٹر نے گورنر کو فلاحی اسکیمات اور ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں بھی بتایا۔ نیتی آیوگ برائے آبپاشی پروجیکٹس ، پرانہیتا چیوڑلہ پروجیکٹ کو قومی موقف دینے سے متعلق بھی انہوں نے بات چیت کی۔غریبوں کے لئے ڈبل بیڈ روم فلیٹس کی تعمیر ، پینشنس اور دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے اپنے دہلی قیام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ پی ایم او نے ابھی تک چیف منسٹر کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک کی ہر ریاست کا چیف منسٹر نیتی آیوگ کا رکن ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں کے سی آر منگل کو منعقد ہونے والی نیتی آیوگ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور ترقیاتی پروگراموں اور بہبودی اسکیموں پر اپنی ترجیحات پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT