Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی آج دہلی روانگی

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی آج دہلی روانگی

حیدرآباد ۔ 15۔ جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج نئی دہلی روانہ ہوگئے۔ وہ کل 16 جولائی کو وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقد ہونے والے بین ریاستی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نئی دہلی میں قیام کے دوران چیف منسٹر مختلف مرکزی وزراء سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کے مسائل پر نمائندگی کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اجلاس میں ریاستوں میں داخلی سلامتی اور دیگر امور پر مباحث ہوں گے۔ مختلف ریاستوں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں تاکہ مرکز۔ ریاست تعلقات کو بہتر بنانے کی سمت پیشرفت کی جاسکے۔ توقع ہے کہ چیف منسٹر اس اجلاس میں نو قائم شدہ تلنگانہ ریاست کی ترقی کیلئے مرکز سے امداد کی خواہش کریں گے۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات میں مرکز سے تعاون کی خواہش کی جائے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر ہائی کورٹ کی تقسیم کے مسئلہ پر مرکز سے نمائندگی کریں گے۔ چیف منسٹر کے ہمراہ اعلیٰ عہدیداروں کا وفد بھی نئی دہلی روانہ ہوا ہے۔ بین ریاستی کونسل کے اجلاس میں چیف منسٹر کے ساتھ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما شریک ہوں گے۔ چیف منسٹر اجلاس کے دوران ریاست تلنگانہ کے مسائل پر بھی اظہار خیال کریں گے اور تجاویز پیش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT