Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی آج ممبئی کو روانگی

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی آج ممبئی کو روانگی

حیدرآباد 6 مارچ ( آئی این این ) چیف منسٹر چندر شیکھرراؤ دریائے گوداوری پر پانچ بیاریجس کی تعمیر پر مہاراشٹرا کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کرنے کل ممبئی روانہ ہونگے ۔ چیف منسٹر کے ہمراہ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ اور سینئر عہدیدار بھی رہیں گے ۔ چیف منسٹر پیر 10.45 بجے دن ممبئی روانہ ہونگے اور ایک بجے دن مہاراشٹرا راج بھون پہونچیں گے ۔ چندر شیکھر راؤ مہاراشٹرا میں رات میںقیام کرینگے ۔ 8 مارچ کو دونوں ریاستوں کے عہدیدار دریائے گوداوری ‘ پرانہیتا اور پین گنگا پر پانچ بیاریجس کی تعمیر کے سلسلہ میں دونوں ریاستوں کے چیف منسٹروں کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کرینگے ۔ اس کے بعد گورنر مہاراشٹرا سی ایچ ودیاساگرراؤ کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقد کئے جانے والے ظہرانہ میں چندر شیکھر راؤ شرکت کرینگے اور دو بجے دن حیدرآباد روانہ ہوجائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT