Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی آج وزیراعظم مودی سے ملاقات

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی آج وزیراعظم مودی سے ملاقات

ریاست تلنگانہ کی اسکیمات اور مختلف  پروگراموں پر تبادلہ خیال متوقع

حیدرآباد ۔ /17 جولائی (سیاست نیوم) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ توقع ہے کہ کل یعنی /18 جولائی کی دوپہر 12 بجکر 45 منٹ پر وزیراعظم مسٹر نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر چندر شیکھر راؤ ، وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کرکے دورانِ بات چیت ریاست تلنگانہ میں روبہ عمل لائی جانے والی اسکیمات و مختلف پروگراموں سے واقف کروانے کے علاوہ ریاست تلنگانہ میں درپیش انتہائی اہمیت کے حامل مسئلہ ہائیکورٹ کی تقسیم اور ریاست تلنگانہ کیلئے الاٹ کئے جانے والے زیادہ سے زیادہ آندھرائی ججس سے دستبرداری اختیار کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ علاوہ ازیں ریاست تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر جاری ’’ہریتا ہارم‘‘ پروگرام کی تفصیلات سے بھی وزیراعظم کو واقف کروائیں گے ۔ چیف منسٹر کے باوثوق قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ جو دو دن قبل دہلی میں وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کی صدارت میں منعقد ہونے والے بین ریاستی کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے دہلی گئے ہوئے تھے ۔ اپنے قیام دہلی کے دوران مسٹر چندر شیکھر راؤ نے انٹر اسٹیٹ کونسل اجلاس کے موقعہ پر ہی کئی مرکزی قائدین سے ملاقات کی ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ریاست کے بعض اہم مسائل پر وزیراعظم مسٹر نریندر مودی سے علحدہ ملاقات کرنے کیلئے ہی مسٹر کے سی آر دہلی میں قیام کئے ہوئے ہیں اور کل /18 جولائی کو وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف منسٹر حیدرآباد واپس ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT