Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی جانب سے خواجہ غریب نوازؒ کیلئے خصوصی چادر

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی جانب سے خواجہ غریب نوازؒ کیلئے خصوصی چادر

حیدرآباد۔/12اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے عرس حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے موقع پر خصوصی چادر پیش کی جائے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی، سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ محمد اسد اللہ یہ چادر جمعرات 14اپریل کو پیش کریں گے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر کل شام جئے پور کیلئے روانہ ہورہے ہیں جبکہ ڈپٹی چیف منسٹر جمعرات کی صبح جئے پور پہنچیں گے۔ بارگاہ حضرت غریب نوازؒ میں خصوصی چادر کی پیشکشی کے بعد تلنگانہ کی ترقی اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر اور عہدیدار 15 اپریل کو حیدرآباد واپس ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT