Monday , April 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ ،جناب محمود علی کی مبارکباد

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ ،جناب محمود علی کی مبارکباد

حیدرآباد ۔16 فروری (پریس نوٹ) نائب وزیر اعلی ریاست تلنگانہ ،محمد محمود علی نے چیف منسٹر تلنگانہ و صدر تلنگانہ راشٹریہ سمیتی ، کے چندرا شیکھر راؤ کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کی ۔  انہوں نے کہا کہ وہ اس پر مسرت موقع پر چیف منسٹر کی لمبی عمر اور اچھی صحت کیلئے رب العلمین کی بارگاہ میں دعا گو ہیں۔  نائب وزیر اعلی نے ریاست تلنگانہ کی ترقی کیلئے چیف منسٹر کی جانب سے کئے جانے والے خدمات کوبے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے محض ڈھائی سال کی مدت میں ریاست کے ہر شعبے میںترقی کیلئے اقدامات کئے ہیں اس کی بنیاد پر تلنگانہ کو ملک بھر میں اول درجہ حاصل ہوا ہے ۔ ملک کی دوسری ریاستوں کیلئے ریاست تلنگانہ مثال ہے اور تمام ہی ریاستوں کے وزراء چیف منسٹر تلنگانہ کی کارکردگی سے متاثر ہیں ۔ اس یادگار موقع پر محمد محمود علی شہر حیدرآباد کے تاریخی دواخانہ عثمانیہ کو ایمبولنس عطیہ کے طور پرفراہم کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT