Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ہمارے ’’باہوبلی‘‘ : سری ہری

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ہمارے ’’باہوبلی‘‘ : سری ہری

سیاسی اقدار کی ساکھ سے محروم کانگریس کو ٹی آر ایس پر تنقید کا حق نہیں
حیدرآباد۔ 19 مارچ (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر برائے اُمور تعلیم تلنگانہ سری ہری نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چیف منسٹر ہمارے لئے ’’باہوبلی‘‘ ہیں۔ انہوں نے کانگریس کو ہدف ملامت بناتے ہوئے کہا کہ اپنا کوئی مقام و وقار نہ رکھنے والی کانگریس، ٹی آر ایس پر تنقیدیں کرنا انتہائی مضحکہ خیز ہے اور کانگریس قائدین کے بیانات اور باتوں کو دیکھنے پر ان پر حم بھی آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیش کردہ ریاستی بجٹ پر عمل آوری ہونے پر ان کا کوئی وجود باقی نہ رہنے کے خوف سے ہی کانگریس قائدین انتہائی نچلی سطح کی باتیں کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ سری ہری نے بتایا کہ آج محض چیف منسٹر کی کوششوں کے نتیجہ میں ہی ضلع محبوب نگر میں دوسری فصل کیلئے پانی فراہم ہورہا ہے۔ اس کے باوجود کانگریس قائدین کی تنقیدیں انتہائی مضحکہ خیز ہیں جبکہ حقیقت کو یہ ہے کہ کانگریس قائدین اے جلایگنم کو دھنا یگنم میں تبدیلی کرکے دن دھاڑے کروڑہا روپیوں کی لوٹ کھسوٹ کی ۔ انہوں نے کانگریس قائدین کے طرز عمل پر اپنی شدید برہمی و ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں ایک کروڑ ایکڑ اراضیات کو پانی کی سربراہی کے ذریعہ قابل کاشت بنانے کیلئے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کوشاں ہیں تو کانگریس قائدین نئی نئی سازشیں کررہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT