Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ڈاکٹر کے کیشوراؤ کی عیادت کی

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ڈاکٹر کے کیشوراؤ کی عیادت کی

حیدرآباد۔ 24 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج نمس پہنچ کر ٹی آر ایس کے سیکریٹری جنرل اور پارلیمانی پارٹی قائد ڈاکٹر کے کیشو راؤ کی عیادت کی۔ ڈاکٹر کیشو راؤ گزشتہ چند روز سے ناسازی مزاج کے سبب نمس میں زیرعلاج ہیں۔ چیف منسٹر نے کیشو راؤ کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور عاجلانہ صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں ڈاکٹرس کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ چیف منسٹر کے ہمراہ ڈپٹی چیف منسٹرس محمد محمود علی، کڈیم سری ہری ، ریاستی وزیر ای راجندر کے علاوہ کئی ارکان اسمبلی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT