Thursday , July 20 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر چوہان کو برطرف کیا جائے : کانگریس

چیف منسٹر چوہان کو برطرف کیا جائے : کانگریس

بھوپال 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اجئے سنگھ نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے شیوراج سنگھ چوہان کو ویاپم اسکام سے متعلق سی اے جی تاثرات کے تناظر میں چیف منسٹر کی حیثیت سے برطرف کردینے کی اپیل کی ہے۔ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی حالیہ رپورٹ نے ویاپم اسکام پر ریاستی حکومت کو جھنجھوڑا ہے۔ یہ اسکام ریاستی پروفیشنل اگزامنیشن بورڈ یا ویاپم کی جانب سے نوکری کی بھرتیوں اور داخلوں میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق ہے۔ کانگریس لیڈر نے میڈیا کو بتایا کہ اُنھوں نے پی ایم کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے اُن سے اپیل کی کہ چیف منسٹر چوہان کو ہٹادیں کیوں کہ ویاپم اسکام اُن کی میعاد میں پیش آیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT