Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / چیف منسٹر چوہان کی بھوک ہڑتال ڈرامہ، کانگریس

چیف منسٹر چوہان کی بھوک ہڑتال ڈرامہ، کانگریس

بھوپال 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج کہا کہ چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کو چاہئے تھا کہ وہ سیون اسٹار بھوک ہڑتال کا ڈرامہ کرنے کی بجائے منڈسور میں پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے کسانوں کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ۔ شیوراج سنگھ چوہان نے ہفتہ کو غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کی تھی اور انہوں نے کسانوں سے امن کی اپیل کی تھی انہوں نے دوسرے ہی دن اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی اور کئی اسکیمات کا بھی اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے ساتھ ہی پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث رہنے والے افراد کو خبردار بھی کیا تھا ۔ ریاست میں کسان برادری زرعی قرضہ جات کی معافی اور پیداوار پر بہتر قیمت کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ کانگریس کے ریاستی صدر ارون یادو نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک ڈرامہ رچنے کیلئے پانچ کروڑ روپئے بہا دئے تھے اور چیف منسٹر کی بھوک ہڑتال سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا ۔ یہ سیون اسٹار بھوک ہڑتال تھی ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کئی ضلع کلکٹرس نے بسوں کا انتظام کیا تھا اور ریاست کے دوسرے علاقوں سے عوام کو چوہان کی بھوک ہڑتال کے مقام تک لایا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھوک ہڑتال کرنے کی بجائے مسٹر چوہان کو منڈسور کا ودرہ کرنا چاہئے تھا اور وہاں مرنے والوں کے خاندانوں سے ملاقات کرنی چاہئے تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT