Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر ‘ ڈرگ مافیا کو سختی سے کچلنے کے خواہاں

چیف منسٹر ‘ ڈرگ مافیا کو سختی سے کچلنے کے خواہاں

SRI K.CHANDRASHEKAR RAO

حالیہ واقعات کا سخت نوٹ ۔ اسکولی و کالجس طلبا کے نشانہ بننے پر چندر شیکھر راؤ کو تشویش
حیدرآباد 6 جولائی ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ‘ سمجھا جاتا ہے کہ اچانک ہی حیدرآباد منشیات کی تجارت کا مرکز بن جانے اور اس لعنت کے اسکولس اور کالجس تک جڑیں پھیلائے جانے کی اطلاعات کا سخت نوٹ لیا ہے اور اکسائز اور پولیس محکمہ جات پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرگ مافیا کی لعنت کو سخت یسے کچل دیں۔ جس وقت سے اکسائز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دونوں شہروں میں ڈرگ مافیا کی سرگرمیوں کا پتہ چلایا ہے چیف منسٹر ساری سرگرمیوں پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہ تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ وہ اس حقیقت پر افسر دہ تھے کہ دونوں شہروں میں کئی اسکولس اور کالج کے طلبا کو ڈرگس اور منشیات کا عادی بنایا جا رہا ہے ۔ چیف منسٹر نے سمجھا جاتا ہے کہ اس مسئلہ پر ڈپٹی چیف منسٹر ( وزارت تعلیم ) کڈیم سری ہری کے ساتھ اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا ہے اور ان کو ہدایت دی ہے کہ وہ صورتحال سے نمٹیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ معصوم اسکولی طلبا ڈرگ مافیا کی ناپاک سرگرمیوں کا شکار نہ ہوجائیں۔ اسی کی مطابقت میں ڈپٹی چیف منسٹر نے اپنی وزارت کے متعلقہ عہدیداروں کے علاوہ پولیس اور اکسائز محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا اور صورتحال پر غور کیا گیا ۔ انہوں نے اس اجلاس میں ڈرگ مافیا کی سرگرمیوں کو کچلنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے اس اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا کہ ڈرگ مافیا کی جانب سے اسکولس اور کالج کے طلبا کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ عہدیداروں کو اور تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ وہ اپنے احاطوں میں ڈرگ مافیا کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کریں اور چوکسی برتیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو بھی بچوں پر نظر رکھنی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT