Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کانگریس پر تنقیدیں بند کریں

چیف منسٹر کانگریس پر تنقیدیں بند کریں

حکمرانی پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ ‘ کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی
چٹیال ( نلگنڈہ ) 7 مئی ( این ایس ایس ) یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہ ٹی آر ایس حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے سی ایل پی ڈپٹی لیڈر و رکن اسمبلی نلگنڈہ کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ کانگریس کو تنقیدوں کا نشانہ بنانے سے گریز کریں جس نے علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم کی تھی اس کی بجائے چیف منسٹر حکمرانی پر توجہ دیں۔ کومٹی ریڈی نے ونی پکالا گاوں میں کانگریس کارکنوں کے ایک اجلاس میں شرکت کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کو چاہئے کہ وہ انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ انہوں نے دلتوں کو تین ایکڑ اراضی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور غریبوں کو ڈبل بیڈ روم مکان فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا ۔ چیف منسٹر نے قبل از وقت انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کئی نئی اسکیمات کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر نے اسی وجہ سے یادو برادری کیلئے مویشی فراہم کرنے اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ کومٹی ریڈی نے کہا کہ ریاست کے عوام اب چیف منسٹر میں یقین نہیں کر رہے ہیں۔ چیف منسٹر 500 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ قیامگاہ سے باہر ہی نہیں آ رہے ہیں حالانکہ دواخانوں میں حاملہ خواتین مر رہی ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ 2019 کے انتخابات ریاست کے عوام کانگریس کو اقتدار دلائیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT