Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کا غرور توڑنے کا اہم موقع: ماؤسٹ

چیف منسٹر کا غرور توڑنے کا اہم موقع: ماؤسٹ

ورنگل ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی عوام سے اپیل، ٹی آر ایس کی پریشانیوں میں اضافہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر (سیاست نیوز) ورنگل لوک سبھا ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے سرگرم تلنگانہ راشٹرا سمیتی پارٹی اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی پریشانیوں میں آج اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب ماوسٹوں نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت کو سبق سکھانے کی عوام سے اپیل کی ۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماوسٹ) تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں عوام سے چناؤ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ چناؤ کے تحت مخالف ماوسٹوں نے کے چندر شیکھر راؤ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ کو جمہوری اقتدار کی کوئی پرواہ نہیں۔ ماوسٹوں نے کہا کہ اقتدار پر قابض ہوتے ہی چندرا شیکھر راؤ نے اپنا اصلی چہرہ ظاہر کردیا۔ ماوسٹوں کے تعلق سے جھنڈا ایک ایجنڈہ ایک کا نعرہ دینے والے چندر شیکھر راؤ نے فرضی انکاؤنٹرس کے ذریعہ ماوسٹوں کو ہلاک کیا اور کہا کہ ٹی آر ایس حکومت صرف صنعت کاروں اور دولت مندوں کیلئے مددگار ثابت ہورہی ہے ۔ ماوسٹوں نے کہا کہ زمین داروں اس ظالم دور کی یاد تازہ ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے سوال کیا کہ وہ کس چہرہ سے ورنگل عوام کا سامنا کریں گے جنہوں نے فرضی انکاونٹر میں ظلم کے خلاف لڑنے والے دو افراد بشمول ایک خاتون کو ہلاک کردیا۔ ماوسٹوں نے کہا کہ غریب پسماندہ اقلیتوں و دیگر عوام کسی سے بھی کئے گئے وعدوں پر تاحال کوئی ٹھوس عمل آوری نہیں کی گئی اور نہ ہی کام جاری ہے بلکہ صنعت کاروں، بڑے زمین داروں کیلئے فائدہ پہونچانے کے اقدامات کر رہی ہے ۔ ورنگل ضمنی چناؤ کے سی آر کے غرور کو توڑنے اور ٹی آر ایس کو سبق سکھانے کا بہترین موقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT