Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر کا نام اروند ’حوالہ‘ کجریوال کیوں نہ ہو :کپِل مشرا

چیف منسٹر کا نام اروند ’حوالہ‘ کجریوال کیوں نہ ہو :کپِل مشرا

نئی دہلی،23مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے سابق وزیرکپِل مشرا کے وزیراعلی اروند کجریوال پر مسلسل طنز جاری ہیں۔ انہوں نے طنزیہ لہجے میں کجریوال سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا، ’’آپ کا نام کیوں نہ اروند ’حوالہ ‘کجریوال کردیا جائے ۔‘‘ کجریوال پر مسلسل بدعنوانی کے الزامات لگانے والے مشرا نے آج ٹویٹر پر لکھا ہے کہ وزیرتوانائی ستیندر جین کی کمپنی حکومت کو لکھ کر دے رہی ہے کہ ’’کالا دھن آیا حوالہ سے آیا‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ مشرا نے کابینہ سے ہٹائے جانے کے بعد الزام لگایا تھا کہ ان کے سامنے جین نے کجریوال کو دو کروڑ روپے دیئے۔کراول نگر سے رکن اسمبلی مشرا نے آگے لکھا ہے ،عام آدمی پارٹی (عاپ)کو جو چندہ آیا،وہ ایسی کمپنیوں سے آیا جن میں حوالہ سے جڑے لوگ ہیں۔ عاپ قائدین پر غیر ملکی دوروں کی معلومات عام کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں چھ دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے مشرا نے کہا ہے کہ ایک روس ٹور کا حال ملاہے ،اس کا حوالہ سے تعلق ہے ۔ کجریوال جس ہیم پرکاش کا لیٹر ہیڈ چھپاتے ہیں،اس کی کمپنیوں پر حوالہ معاملے میں چھاپے پڑ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیوں نا آپ کا نام اروند حوالہ کجریوال رکھ دیاجائے ۔ سابق وزیرنے پھر مطالبہ کیا ہے کہ سارے غیر ملکی دوروں کی معلومات عام کردی جائے، ورنہ وہ ایک ایک کرکے ساری تفصیلات بتا دیں گے۔ جرمنی کون کون گیا،کتنے کتنے دن اور کس کس سے ملا، اس کی معلومات آرہی ہیں۔ انہوں نے دھمکی بھرے لہجے میں کہا،’’ملک کا معاملہ ہے ، چھوڑوں گا نہیں۔‘‘ مشرا نے کہا کہ روس کے دورے کے مزید حقائق بھی ملک کے سامنے رکھوں گا۔ قابل ذکر ہے کہ مشرا انسداد بدعنوانی بیورو کے سامنے پہلے ہی شکایت درج کراچکے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے کچھ دستاویز بھی پیش کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT