Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کا کل دورۂ سدی پیٹ

چیف منسٹر کا کل دورۂ سدی پیٹ

جلسہ عام سے خطاب ، ہریش راؤ تیاریوں میں مصرو ف
حیدرآباد۔ 9 اکتوبر (سیاست نیوز) ریاست میں دسہرہ تہوار کے موقع پر تشکیل دیئے جانے والے نئے اضلاع بالخصوص مجوزہ نئے ضلع سدی پیٹ کے افتتاح کیلئے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے دورۂ سدی پیٹ اور جلسہ عام سے خطاب کے انتظامات کو قطعیت دینے کیلئے ہریش راؤ وزیر آبپاشی نے جائزہ اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس میں ارکان قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین اور ڈی سرینواس کے علاوہ متعلقہ اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ دسہرہ یعنی 11 اکتوبر کو 11 بجے دن چندر شیکھر راؤ ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ آفس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر 20 مختلف مقامات پر عوام میں زائد از 30,000 لڈو تقسیم کئے جائیں گے اور زائد از 60,000 غبارے چھوڑے جائیں گے۔ ضلع سدی پیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے چیف منسٹر کا فقیدالمثال خیرمقدم کیا جائے گا۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ 1,000 فنکاروں کے ذریعہ مختلف تہذیبی پروگرامس و مظاہرے پیش کئے جائیں گے۔ وزیر آبپاشی نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ سدی پیٹ کو ضلع بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر آنجہانی این ٹی آر کو یادداشت پیش کرنے والے چندر شیکھر راؤ 11 اکتوبر کو سدی پیٹ کا افتتاح کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT