Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کا 29 اپریل کو ضلع کلکٹرس کے ساتھ اجلاس

چیف منسٹر کا 29 اپریل کو ضلع کلکٹرس کے ساتھ اجلاس

حیدرآباد 24 اپریل ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 29 اپریل کو دو بجے دن ڈاکٹر مری چنا ریڈی انسٹی ٹیوٹ جوبلی ہلز میں ضلع کلکٹرس کی کانفرنس طلب کی ہے ۔ اس اجلاس میں ریاست میں خشک سالی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر کے پبلک ریلیشن آفیسر کے جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے بموجب چیف منسٹر کلکٹرس کے ساتھ اجلاس میں خشک سالی صورتحال کی سنگین ‘ شدید کی گرمی کی لہر ‘ تمازت اور اس سے نمٹنے کیلئے درکار اقدامات پر تبادلہ خیال کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT