Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا کا دورہ ٔگلبرگہ

چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا کا دورہ ٔگلبرگہ

گلبرگہ 25مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا27مئی کو 11بجے دن بذریعہ طیارہ بیدر پہنچیںگے۔ بعدزاںوہاںسے بذریعہ ہیلی کاپٹر 11:40بجے دن ڈی اے آر میدان گلبرگہ پہنچیںگے۔چیف منسٹر ضلعی ہسپتال کے احاطہ میں واقع قدوائی کینسر ہاسپٹل کو قوم کے نام معنون کریں گے ۔ دھرم شالہ عمارت کی تقریب سنگ بنیاد میںشرکت کے بعد وزیر موصوف عوامی تقریب میںشرکت کریںگے۔ پھر دوپہر ایک بجے صحیفہ نگاروں کے بچوںکے پرتیبھا پرسکار پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ دوپہر 2.30بجے گلبرگہ اندرا اسمارک بھون ٹائون ہال کے روبرو نو تعمیر شدہ سابق نائب وزیر اعظم جگجیون رام کے مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ ویر شیو کلیان منڈپ کے احاطہ میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔ چیف منسٹر شام 4.30بجے ڈی اے آر میدان سے بذریعہ ہیلی کوپٹر بیدر روانہ ہوجائیں گے پھر بیدر سے شام 5.15بجے بذریعہ طیارہ بنگلور کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT