Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر کشمیر محبوبہ مفتی کی ریاست کے خصوصی موقف پر

چیف منسٹر کشمیر محبوبہ مفتی کی ریاست کے خصوصی موقف پر

مباحث کے دوران مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات
نئی دہلی 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ریاست جموں و کشمیر کی چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے آج مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی جبکہ نئی دہلی میں ریاست کا خصوصی موقف جو دستور ہند کے تحت عطا کیا ہے کے انسداد کے لئے تائید حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ دونوں قائدین کی ملاقات 45 منٹ جاری رہی۔ سرکاری عہدیداروں نے تفصیلات کا انکشاف کئے بغیر اِس کی اطلاع دی۔ دونوں قائدین کے درمیان کیا بات چیت ہوئی، اُس کے موضوعات کا انکشاف کرنے سے بھی عہدیداروں نے گریز کیا۔ یہ اجلاس سپریم کورٹ میں ریاست کو مخصوص موقف عطا کرنے والی دستور کی دفعہ 35-A کے بارے میں تلخ لب و لہجہ کی بحث کے دوران ہوئی ہے۔ امکان ہے کہ چیف منسٹر وزیراعظم نریندر مودی سے کل دوپہر ملاقات کریں گی اور اِس کے بعد نومنتخبہ صدر رامناتھ کووند سے خیرسگالی ملاقات کریں گی۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کیا محبوبہ مفتی دیگر سیاسی پارٹیوں بشمول کانگریس جے ڈی (یو) اور بائیں بازو پارٹی قائدین سے بھی ملاقات کریں گی یا نہیں۔ محبوبہ مفتی دستور کی دفعہ منسوخ کرنے کے خلاف اتفاق رائے پیدا کرنے سے گہری دلچسپی رکھتی ہیں تاکہ مستقل شہریوں اور اُن کے خصوصی حقوق و مراعات کا تحفظ کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT