Tuesday , April 25 2017
Home / ہندوستان / چیف منسٹر کیرالا کیخلاف وی ایچ پی اور بجرنگ دل کا احتجاج

چیف منسٹر کیرالا کیخلاف وی ایچ پی اور بجرنگ دل کا احتجاج

منگلورو ۔20 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے آج چیف منسٹر کیرالا ٹی وجین کے ایک جلسۂ عام میں شرکت کرنے کے لئے ضلع دکشن کنڑا کے دورہ کی مخالفت میں احتجاج کیا ۔ یہ جلسہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے موضوع پر 25 فبروری کو منعقد کیا جارہاہے ۔ وی ایچ پی اور بجرنگ دل کا احتجاج کیرالا کے ضلع کنور میں سیاسی ہلاکتوں کے پیش نظر کیا گیا تھا ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وی ایچ پی کے صدر ایم وی پرانیک نے الزام عائد کیا کہ کیرالا میں سی پی آئی ایم اپنے حریفوں کو متضاد نظریات کی بناء پر قتل کررہی ہے ۔ چیف منسٹر وجین بھی اسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ وجین کے انتخابی حلقہ میں 13 سیاسی ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں۔ اس کی وجہ مہلوکین کا کمیونسٹ نظریہ سے اختلاف تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT