Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کیرالا کے جلسہ کی اجازت نہ دینے راجہ سنگھ کا مطالبہ

چیف منسٹر کیرالا کے جلسہ کی اجازت نہ دینے راجہ سنگھ کا مطالبہ

حیدرآباد۔/8مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کیرالا پنیرائے وجین 19مارچ کو یہاں نظام کالج گراؤنڈ پر ایک جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ بی جے پی کے مقامی لیڈر راجہ سنگھ رکن اسمبلی گوشہ محل نے ڈائرکٹر جنرل پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے حلقہ میں یہ جلسہ منعقد ہونے کی اجازت نہ دیں۔ یہ جلسہ عام گزشتہ سال 18اکٹوبر سے شروع کردہ مہا جنا رتھ یاترا کے پانچ روزہ طویل پروگرام کے اختتام پر منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ پدیاترا رنگاریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم سے شروع ہوئی تھی۔ سوشیل جسٹس اور جامع ترقی ادارہ نے یہ پروگرام منعقد کیا تھا۔ گوشہ محل ایم ایل اے راجہ سنگھ نے کیرالا کے چیف منسٹر کے مجوزہ جلسہ کی مخالفت کی اور دھمکی دی کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ اس جلسہ کو روک دیا جائے گا۔

 

تلنگانہ میں آخر خاتون وزیر کیوں نہیں: بی جے پی
حیدرآباد۔/8مارچ، ( سیاست نیوز) اپوزیشن بی جے پی نے آج کہا ہے کہ تلنگانہ کابینہ میں خاتون وزیر کی عدم موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکمراں ٹی آر ایس کے اندر خاتون قائدین کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت نے خواتین کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی کابینہ میں خواتین کو صفر نمائندگی حاصل ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT