Tuesday , October 24 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر کیرالا کے دورہ سے سیاسی بے چینی کا اندیشہ : بی جے پی

چیف منسٹر کیرالا کے دورہ سے سیاسی بے چینی کا اندیشہ : بی جے پی

منگلورو ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج چیف منسٹر کیرالا پی وجین کے مجوزہ دورہ منگلورو کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اس کے نتیجہ میں کرناٹک کے ضلع دکشن کنڑا میں سیاسی بے چینی پیدا ہوگی۔ چیف منسٹر کیرالا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے موضوع پر مقرر ایک جلسہ عام میں شرکت کیلئے منگلورو کا دورہ کرنے والے ہیں۔ بی جے پی نے کہا کہ ضلع میں ہمیشہ سیاسی ہم آہنگی برقرار رہی ہے۔ صحتمند مسابقت ضرور ہوتی ہے لیکن اس سے رقابت پیدا نہیں ہوتی لیکن سی پی آئی ایم منگلورو کے صحتمند مسابقت کے سیاسی ماحول کو تباہ کردینا چاہتی ہے۔ کیرالا کے ضلع کرنول میں بی جے پی اور انتہاء پسند دائیں بازو کی تنظیموںکے درمیان جھڑپوں کے نتیجہ میں کئی کارکن ہلاک ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT