Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / چیف منسٹر کیرالا کے قتل کی سپاری دینے والا آر ایس ایس کارکن برطرف

چیف منسٹر کیرالا کے قتل کی سپاری دینے والا آر ایس ایس کارکن برطرف

نئی دہلی ۔ /3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج اپنے کارکن کندن چندروت کو برطرف کردیا ہے جس نے چیف منسٹر کیرالا پنرائی وجین کے قتل کی سپاری دی تھی اور کہا تھا کہ ان کا سر قلم کرنے والے کو ایک کروڑ کا انعام دے گا ۔ آر ایس ایس کے مدھیہ پردیش اسٹیٹ سربراہ پرکاش شاستری نے چندروت کو آر ایس ایس کے تمام عہدوں سے ہٹادینے کے احکام جاری کئے ۔ شاستری نے اس کی برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نظریہ سے آر ایس ایس کا کوئی تعلق نہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT