Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / چیف منسٹر کیمپ آفس کے قریب سنسنی

چیف منسٹر کیمپ آفس کے قریب سنسنی

ایک ہی خاندان کے 3 افراد کا اقدام خود کشی
حیدرآباد ۔ /13 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کیمپ آفس کے قریب آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک ہی خاندان کے تین افراد نے زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی ۔ ذرائع کے بموجب 40 سالہ بی ناگرجنا متوطن ضلع سوریہ پیٹ جو پیشہ سے مزدور ہے اپنی بیٹی 13 سالہ نویا اور اپنے بھانجے 18 سالہ سرینواس کے ہمراہ آج دوپہر چیف منسٹرس کیمپ آفس پہونچ کر چیف منسٹر کی موجودگی سے متعلق دریافت کیا اور وہیں پر نامعلوم زہر پی لیا ۔ چوکس پولیس عملہ نے تینوں کو فوری گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں پر نویا کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ باور کیا جاتا ہے کہ ناگرجنا حکومت سے یہ مطالبہ کررہا تھا کہ اس کے افراد خاندان کو کے جی تا پی جی اسکیم کے تحت مفت تعلیم فراہم کی جائے اور اس کی خرابی صحت کا علاج کروایا جائے ۔ پولیس عملہ نے تینوں کو کیمپ آفس کے باب الداخلہ پر ہی روک دیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ زہریلی اشیاء پی کر خودکشی کی کوشش کی ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT