Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا

چیف منسٹر کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا

حیدرآباد۔13اپریل(سیاست نیوز) مسلم تحفظات کے ضمن میں تیارکردہ بی سی کمیشن کی رپورٹ کو ریاستی کابینہ کی جانب سے منظور کئے جانے پر تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے اقلیتی قائدین نے آج تاریخی چارمینار کے دامن میں چیف منسٹرکے چندرشیکھر رائو کی تصویر کو دودھ سے نہلایا۔نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمدمحمودعلی کے علاوہ رکن قانون ساز کونسل جناب الحاج محمد سلیم‘ چیرمن سٹ ون میر عنایت علی باقری‘ چیرمن تلنگانہ میناریٹی کارپوریشن سید اکبر حسین ‘ ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد جنرل سکریٹری اعظم علی خرم کے بشمول پارٹی کے اقلیتی قائدین اور کارکنوں کی کثیرتعداد بھی اس موقع پر موجودتھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT