Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کی جانب سے 18جون کو افطار پارٹی

چیف منسٹر کی جانب سے 18جون کو افطار پارٹی

حیدرآباد۔/7جون، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ 18جون کو افطار پارٹی کا اہتمام کریں گے۔ سرکاری طور پر منعقد ہونے والی اس افطار پارٹی میں شہر کی ممتاز شخصیتوں کو مدعو کیا جائے گا۔ چیف منسٹر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق افطار پارٹی فتح میدان پر منعقد کی جائے گی۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ افطار پارٹی کیلئے وسیع تر انتظامات کریں۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے رمضان کے موقع پر تلنگانہ بھر میں مستحق غریب مسلمانوں میں کپڑوں کی تقسیم کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT