Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کی دعوت افطار کا بائیکاٹ کیا جائے ، عبداللہ سہیل

چیف منسٹر کی دعوت افطار کا بائیکاٹ کیا جائے ، عبداللہ سہیل

حیدرآباد /22 جون ( سیاست نیوز ) صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل نے وعدے کے مطابق 12 فیصد مسلم تحفظات فراہم نہ کرنے پر مسلمانوں سے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی افطار پارٹی کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ کے سی آر نے اقتدار حاصل ہونے کے اندرون 4 ماہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ 24 ماہ گذرنے کے باوجود چیف منسٹر نے مسلمانوں سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا ۔ مسلم مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے افطار پارٹی کا اہتمام کر رہے ہیں ۔ ٹی آر ایس حکومت نے اپنے ذاتی و سیاسی مفادات کیلئے سارے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ منظورہ بجٹ کی نصف فیصد رقم بھی خرچ نہیں کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT