Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کی رعایا پروری قابل ستائش

چیف منسٹر کی رعایا پروری قابل ستائش

ریاست میں بلاتفریق مذہب ہر ایک کی بہبود کیلئے اقدامات : عنایت علی باقری
حیدرآباد 13؍جون(سیاست نیوز) چیرمن سٹ وین جناب میر عنایت علی باقری نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی رعایا پروری کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ آصف جاہ سابع کے بعد تلنگانہ میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو ایک واحد شخص ہیںجنھوں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بلاتفریق مذہب‘ ذات پات حکومت کے خزانہ کا منھ کھول دیا ہے۔ میرعنایت علی باقری نے مزیدکہاکہ پچھلے دوسالوں سے عید الفطر کے مبارک ومسعود موقع کے پیش نظر چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی خصوصی ہدایت پر ریاست تلنگانہ میںمعاشی پسماندگی کاشکار مسلمانوں میں کپڑوں کے پیاکٹس کی تقسیم عمل میںلائی جارہی ہے اور اس بار بھی ریاست تلنگانہ میں برسراقتدار ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے 22؍جون کو ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد کی 400مساجد اور اضلاع کی 400مساجد میں دعوت افطار کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔علاوہ ازیں ہر مسجد کے تحت مستحقین میں کپڑوں کے 500رمضان پیاکٹس کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی ۔ عنایت علی باقری نے آج ایک بیان میں بتایا کہ سارے ہندوستان میں ریاست تلنگانہ وہ واحد ریاست ہے جہاں پر حکومت کی جانب سے ماہ صیام رمضان المبارک کے دوران مساجد میں روزہ داروں کے لئے دعوت افطار کا اہتمام کیا جارہا ہے اور مستحق افراد میں عید کے لئے کپڑوں کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی مسلم قائد یا ادارہ نے مساجد میں حکومت کی جانب سے دعوت افطار اور مستحق افراد میں کپڑوں کی تقسیم کے لئے نمائندگی نہیں کی تھی ۔ چیف منسٹر تلنگانہ و صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ اخلاص کے ساتھ مسلم بھائیوں کے لئے بطور خاص دعوت افطار کا انعقاد عمل میں لا رہے ہیں اور مستحق افراد میں عید رمضان المبارک کے لئے کپڑوں کی تقسیم کے انتظامات بھی کئے ہیں۔جناب میرعنایت علی باقری نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کو اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ ریاست میںٹی آر ایس پارٹی کے اقتدار میںآنے کے بعد مسلمانوں کے اندر پائی جانے والے احساس کمتر ی کو ختم کرنے میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کے اقدامات نہ صرف قابلِ ستائش ہیںبلکہ اس طرح کے اقدامات کی ماضی میںکوئی نظیرنہیں ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT