Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کی مختلف چینی صنعتی اداروں کے حکام سے ملاقات

چیف منسٹر کی مختلف چینی صنعتی اداروں کے حکام سے ملاقات

تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ ۔ مراعات و سہولیات سے واقف کروایا گیا
حیدرآباد 12 ستمبر ( آئی این این ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج بیجنگ میں چین کی بڑی کمپنیوں و صنعتوں کے ذمہ داران اور امکانی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ ان میں چونگنگ انٹرنیشنل کنسٹرکشن کارپوریشن ‘ انسپور گروپ آف کمپنیز ‘ چائنا فارچون لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی ‘ چائنا ریلوے کارپوریشن اور سانی گروپ کے ذمہ داران شامل ہیں۔ چیف منسٹر نے ان کمپنیوں کے نمائندوں کو تلنگانہ میں دستیاب سہولتوں سے واقف کروایا اور انہیں اپنے اپنے شعبہ میں تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔ کہا گیا ہے کہ چینی کمپنیوں کے عہدیداروں اور نمائندوں نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی اور اس سلسلہ میں مزید تبادلہ خیال کیلئے جلد تلنگانہ کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ چونگنگ انٹرنیشنل کنسٹرکشن کارپوریشن کے نائب صدر و جنرل مینیجر ڈو ژیان زہانگ نے بات چیت میں حصہ لیا ۔ یہ ایک انفرا اسٹرکچر کمپنی ہے جو تعمیرات ‘ پراجیکٹ کنسلٹنگ ‘ آرکٹیکچرل ڈیزائین ‘ میکانیکل اور الیکٹریشنل تنصیبات ‘ مٹیرئیل پیداوار وغیرہ میں حصہ لیتی ہے ۔ یہ کمپنی ہندوستان میں پہلے ہی دو پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے جن میں ایک بہار میں اور دوسرا نئی دہلی میں ہے ۔ اس کی برانچس کئی ممالک میں موجود ہیں۔ چیف منسٹر نے اپنے وفد کے ساتھ انسپور گروپ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی جس کے نائب صدر زہانگ ڈونگ بھی موجود تھے ۔ یہ کمپنی بھی چین کی بڑی اور اہم صنعتی یونٹوں میں شمار کی جاتی ہے ۔ اس کی خدمات دنیا کے پچاس ممالک میں دستیاب ہیں۔ چیف منسٹر اور ان کی ٹیم نے چائنا فارچون لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی ۔ اس کمپنی نے شہر میں نئی صنعتی یونٹ قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT