Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کی نئی رہائش گاہ کے لیے سنگ بنیاد

چیف منسٹر کی نئی رہائش گاہ کے لیے سنگ بنیاد

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( پی ٹی آئی ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ اور میٹنگ ہال کے لیے سنگ بنیاد رکھا ۔ یہ سنگ بنیاد موجودہ سی ایم کیمپ آفس سے متصل اراضی پر رکھا گیا ۔ چندر شیکھر راؤ کی پیشی سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ نئی عمارت کو اس لیے تعمیر کیا جارہا ہے کیوں کہ موجودہ سی ایم کیمپ آفس چیف منسٹر کے لیے موزوں نہیں ہے ۔ یہاں عوام سے ملاقات اور دیگر سرکاری تقاریب کے لیے جگہ مناسب نہیں ہے ۔ موجودہ سی ایم کیمپ آفس میں بہ یک وقت 500 افراد جمع ہونے کی بھی گنجائش نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT