Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کی ‘ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کے فرزند کی شادی میں شرکت

چیف منسٹر کی ‘ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کے فرزند کی شادی میں شرکت

حیدرآباد 18 جون ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ‘ ان کی شریک حیات شوبھا ’ دختر و رکن پارلیمنٹ کے کویتا اور دوسروں نے وزْر فینانس ایٹالہ راجندر کے فرزند نتن کی شادی میں شرکت کی جو آج یہاں ہائی ٹیکس میں منعقد ہوئی تھی ۔ کے سی آر اور افراد خاندان نے شادی میں شرکت کی اور نئے جوڑے کو مبارکباد دی ۔ تقریب میں شرکت کرنے والے دوسرے قائدین میں مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ ‘ ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ‘ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ ‘ وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی ‘ جی جگدیش ریڈی ‘ ٹی ناگیشور راؤ ‘ رکن پارلیمنٹ وند کمار ‘ ارکان اسمبلی ‘ ارکان پارلیمنٹ اور دوسرے سیاسی قائدین بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT