Wednesday , April 26 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کی کل وزیراعظم سے ملاقات متوقع

چیف منسٹر کی کل وزیراعظم سے ملاقات متوقع

نوٹوں کی منسوخی کیلئے مرکز کے فیصلہ کی مدافعت

حیدرآباد۔ 17 نومبر (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کو 18 نومبر کو دہلی میں دستیاب رہنے کی ہدایت دی۔ 19 نومبر کو دونوں کی ملاقات کا قوی امکان ہے۔ دونوں قائدین نے 500 اور1,000 کے نوٹوں کی منسوخی کے بعد ریاست اور ملک میں پیدا شدہ صورتحال پر ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ چیف منسٹر نے وزیراعظم کے فیصلے کی مدافعت کی، تاہم غریب عوام کے مسائل کو نظرانداز نہ کرنے غریب عوام کے پاس موجود ڈھائی لاکھ سے زائد رقم کو کالا دھن کے بجائے غیرمحسوب دولت میں شمار کرنے کا مطالبہ کیا۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے بڑی نوٹوں کے چلن کے بعد ریاست کی گھٹتی آمدنی کا جائزہ لیا اور وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ ریاست کے مختلف محکمہ جات کی آمدنی گھٹ جانے اور عوام کی مشکلات سے واقف کرایا جس پر وزیراعظم نے انہیں 18 نومبر کو دہلی میں دستیاب رہنے کی ہدایت دی۔ کل کے سی آر دہلی روانہ ہورہے ہیں۔ 19 نومبر کو وزیراعظم سے ملاقات کرنے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے مسائل کو حل کرنے معیشت کے استحکام کیلئے تحریری تجاویز پیش کرنے کا بھی کے سی آر کو مشورہ دیا۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے قبل ازیں کیمپ آفس میں مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے بڑے نوٹوں کی منسوخی سے ریاست پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا اور کہا کہ معاشی نظام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہونے پر 500 اور1,000 کے نوٹوں کی منسوخی کے معاملے میں مودی کے فیصلے کی تائید کرنے سے اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کا عمل معیشت کے استحکام اور ترقی میں معاون ثابت ہونے کا دعویٰ کیا۔ دانشور اور مثبت سوچ اور فکر رکھنے والے متحدہ طور پر کام کریں تو کامیابی کی راہیں ہموار ہوسکتی ہیں۔ (سلسلہ صفحہ 8 پر)

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT