Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / چیف منسٹر کے بیان نے ماحول خراب کیا : انوراگ ٹھاکر

چیف منسٹر کے بیان نے ماحول خراب کیا : انوراگ ٹھاکر

نئی دہلی ،9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر ہماچل پردیش ویر بھدرا سنگھ کی جانب سے ہند۔پاک کرکٹ پر سیاست کرنے کا اعتراف بی سی سی آئی سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز پر میچ کی مخالفت میں بیان بیازی سے ماحول خراب ہو رہا ہے۔ چیئرمین آئی پی ایل راجیو شکلا نے کہا ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے رابطے میں ہے۔ 19 مارچ کے انڈوپاک میچ کو آئی سی سی نے دھرمشالا سے کولکاتہ منتقل کردیا ہے۔  دوسری جانب ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے پینترا بدلتے ہوئے کہا ہے کہ دھرمشالا میں ہرٹیم کو سیکورٹی دینے کیلئے تیار ہیں۔
کوہلی خواتین سے معافی کے طلبگار
نئی دہلی، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن بظاہر مغرور نظر آنے والے کوہلی نرم دل بھی رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز عالمی یوم خواتین کے موقع پر کوہلی کی سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ نے ان کے مداحوں سمیت کئی افراد کے دل جیت لئے ہیں۔ اپنی اس پوسٹ میں کوہلی نے ہاتھ جوڑے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر کے ساتھ لکھے گئے ایک منفرد پیغام نے کوہلی کی اس پوسٹ کو بھی منفرد بنا دیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے تمام مردوں کی طرف سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر تمام خواتین سے معافی مانگی۔ اپنے پیغام میں ویراٹ کا کہنا تھا کہ وہ لڑکیوں سے انھیں تنگ اور دھوکا دینے والوں کی حرکات کی معافی مانگتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو رونے دھونے کی بجائے بہادر بن کر ایسی چیزوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

TOPPOPULARRECENT