Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر کے خلاف اپوزیشن متحد

چیف منسٹر کے خلاف اپوزیشن متحد

ناگرکرنول /14 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس کے ریاستی قائد جس کا رگھونندن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کے فلاحی کاموں سے بوکھلاہٹ کا شکار اپوزیشن جماعتیں ٹی آر ایس حکومت اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف متحد ہوگئی ہیں ۔ مقامی رکن اسمبلی کے مستقر میں واقع قیام گاہ پر منعقدہ اخباری نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بتاریخ شاہد ہے کہ کسی بھی جماعت کی اپیل پر منظم بند ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے ۔ لیکن 10 اکٹوبر کو ٹی آر ایس کے خلاف تمام سیاسی اپوزیشن جماعتوں کا متحدہ منظم بد ناکام ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ریاست بہار میں کانگریس اور بی جے پی ایک دوسرے پر کیچڑ اُچھانے میں مصروف ہے تو دوسری جانب اپنی ریاست میں یہ دونوں جماعتیں دوستی کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دراصل تمام اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے اصولوں کو بالائے طاقت رکھ کر ٹی آر ایس حکومت کے خلاف محاذ آراء ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی ناگرکرنول ایم جناردھن ریڈی کے ہاتھوں اس ماہ کی 16 تاریخ کو مکئی کے خریداری سنٹر کا اور 23 تاریخ کو سی سی آئی خریداری سنٹر کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔ پروگرام میں ٹی آر ایس کے قائدین رمنا ، رمیش گوڑ و دیگر نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT