Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے خلاف سی ایل پی کی مراعات شکنی کی نوٹس

چیف منسٹر کے خلاف سی ایل پی کی مراعات شکنی کی نوٹس

حیدرآباد 5 جنوری ( این ایس ایس ) کانگریس مقننہ پارٹی نے اسمبلی کے قاعدہ 168 کے تحت چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف مراعات شکنی کی نوٹس پیش کی ہے اور الزام عائد کیا کہ وہ ایوان کو گمراہ کر رہے ہیں۔ سی ایل پی نے نوٹس میں الزام عائد کیا کہ فیس ری ایمبرسمنٹ مسئلہ پر مباحث کے دوران چیف منسٹر نے ایوان کو گمراہ کیا ۔ یہ نوٹس اسپیکر کے حوالے کی گئی ۔ سی ایل پی نے یاددہانی کروائی کہ چیف منسٹر نے ایوان میں تیقن دیا تھا کہ حکومت اپریل 2016 تک تمام فیس فی ایبرسمنٹ اسکیم فنڈز جاری کردیگی ۔ چیف منسٹر نے پہلے کہا تھا کہ حکومت ہر ماہ فیس ری ایمبرسمنٹ فنڈز جاری کریگی لیکن یہی چیف منسٹر نے 4 جنوری کو کہا کہ صد فیصد فنڈز جاری کرنا ممکن نہیں ہے ۔ نوٹس میں کہا گیا کہ چیف منسٹر نے مراعات شکنی کی ہے ۔ سی ایل پی لیڈر جانا ریڈی ارکان اسمبلی جی چنا ریڈی ‘ ٹی جیون ریڈی ‘ ایس اے سمپت کمار ‘ ومشی چند ریڈی اور دوسروں نے اس پر دستخط کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT