Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے خلاف صدر جمہوریہ و وزیر اعظم سے شکایت کا فیصلہ

چیف منسٹر کے خلاف صدر جمہوریہ و وزیر اعظم سے شکایت کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 7نومبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے خلاف صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ‘ وزیر اعظم نریندر مودی اور چیف الیکشن کمشنر سے شکایت کا فیصلہ کیا اور بتایا کہ انہوں نے اسمبلی حلقہ جات کی (Delimitation) از سرنو حدبندی سے قبل اضلاع ‘ڈیویژنس ‘ منڈلس کی تقسیم کرکے قانون تقسیم ریاست کی خلاف ورزی کی ہے ۔ کارگزار صدر اے ریونت ریڈی نے بتایا کہ صدارتی حدود کے تحت زونل سسٹم کو مکمل طور پر تباہ کر رکھ دیا اور نئے اضلاع کی تشکیل کے پس پردہ سیاسی سازش کار فرما ہے ۔ ریونت ریڈی نے قدیم اضلاع کے خطوط پر ہی حلقوںکی ازسرنو حدبندی کئے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جب اس مسئلہ پر صدر جمہوریہ ‘ وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر سے نمائندگی کی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT