Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر کے خلاف غیر شائستہ تشدد ریمارکس کی مذمت

چیف منسٹر کے خلاف غیر شائستہ تشدد ریمارکس کی مذمت

ظہیرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ٹی آر ایس ظہیرآباد منڈل مسٹر اے ویدیا ناتھ نے یہاں انسپکشن بنگلہ میں طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تلگودیشم کے ریاستی کارگذار صدر مسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے گجویل میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف استعمال کئے گئے غیر مہذب الفاظ کی سخت مذمت کی اور کہا کہ تنقید کیلئے جن لفظوں کا سہارا لیا گیا وہ کسی طرح بھی تعمیری تنقید کے معیار پر پورا نہیں اُترتے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسی پارٹی کے ریاستی کارگذار صدر کو یہ حق نہیں پہونچتا کہ وہ کسانوں کے مسائل پر لب کشائی کرے ۔ جس کی حکمرانی کے دوران حیدرآباد کے بشیرباغ میں احتجاج کرنے والے نہتے کسانوں پر بندوق کی گولیاں برسائی گئیں ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے خلاف غیر شائستہ ریمارکس کرنے پر مسٹر ریونت ریڈی سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت احتجاج منظم کرنے کی دھمکی بھی دی ۔ انہوں نے اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی جانب پیشقدمی کر رہی ہے جبکہ تلگودیشم کی زیر اقتدار آندھراپردیش حکومت کسانوں سے کئے گئے ، وعدوں میں سے ایک وعدہ کو بھی پورا کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت زراعت کو ترقی دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ برقی کی سربراہی کو موثر بنایا گیا ہے ۔ مشن کاکتیہ کے تحت آبی ذخائر کیلئے تالابوں کی صفائی کی گئی ہے ۔ نیز پینے کے پانی کی قلت سے نمٹنے کیلئے واٹر گلڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے قرضہ جات کی ادائیگی کیلئے پابند عہد ہے اور وہ عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو بہرصورت پورا کرے گی ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ شریمتی چنوری لاونیا کے بشمول دیگر سرکردہ قائدین مسرز محمد یعقوب صدر ٹی آر ایس ظہیرآباد ٹاون وجیندر ریڈی صدر ٹی ار ایس جھرہ سنگم منڈل ، نارائنا ایم پی ٹی سی ، ناما روی کرن ، بی ستیش ، رنگماں کونسلرس ، محمد سلیم ، نوین ، بابی ، پرمود ، کے چندریا اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT