Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے سی آر تلنگانہ کے ہر طبقہ کی ترقی کیلئے کوشاں

چیف منسٹر کے سی آر تلنگانہ کے ہر طبقہ کی ترقی کیلئے کوشاں

تلنگانہ بھونمیں بلڈ ڈونیشن کیمپ ، محمد محمود علی اور کے ویشویشور ریڈی کا خطاب
شمس آباد۔/6ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کے چندر شیکھر راؤ نے چھ سال قبل بھوک ہڑتال کے ذریعہ تلنگانہ ریاست قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اس کے چھ سال کی تکمیل پر ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کے 11روزہ پروگرام کے تحت خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا جس کا افتتاح جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر نے کیا۔اس موقع پر117افراد نے خون کا عطیہ دیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ کے سی آر نے اپنی عظیم قربانیوں کے ذریعہ تلنگانہ ریاست قائم کی اور وہ ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانے کیلئے ہر طبقہ کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔ بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے مختلف اسکیمات کے ذریعہ قدم بڑھاچکے ہیں۔ کے سی آر نے جس طرح قربانی دی ہیں اس طرح عوام بھی خون کا عطیہ دے کر اہم حصہ بنیں۔ کے ویشویشور ریڈی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ چندر شیکھرراؤ نے تلنگانہ کو علحدہ کرنے کے بعد چیف منسٹر بن کر ریاست کی ترقی کیلئے کام کرتے ہوئے مختلف اسکیمات کے ذریعہ عوام کی بیروزگاری کا خاتمہ انجام دیا جارہا ہے۔آبرسانی اور برقی بلز کے بقایا جات کو معاف کرکے ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جس سے چھ لاکھ خاندانوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ اس موقع پر عنایت علی باقری، رحیم اللہ خاں نیازی، محمد شریف، لائق علی، احمد پٹیل، مکرم خان، مرزا عبید علی، محمد فاروق، ارشد، راجیش یادو، شہنواز، محمد اکبر، محمد حفیظ، محمد شاکر، سرینواس ریڈی، مہیش وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT