Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے سی آر کی فلاحی اقدامات سے سیاسی قائدین مرعوب

چیف منسٹر کے سی آر کی فلاحی اقدامات سے سیاسی قائدین مرعوب

حیدرآباد ۔ 12 فبروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ کی جانب سے روبہ عمل لائی جانے والی مختلف فلاحی و بہبودی اسکیمات اور تلنگانہ کی تیز رفتار ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے متاثر ہو کر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکن ٹی آر ایس میں شامل ہونے پر اپنی خصوصی توجہ  کا اظہار کر رہے ہیں ۔ اس کے ایک حصہ کے طور پر حلقہ اسمبلی چنور سے مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے زائد از 100 قائدین و کارکنوں نے آج سابق رکن پارلیمان و مشیر ریاستی حکومت تلنگانہ جی ویویک کی موجودگی میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شمولیت اختیار کی ۔ ویوک نے پارٹی میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا گلابی کھنڈوا اڑھا کر پارٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیا ۔ ویویک نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے مذکورہ بات کہی اور بتایا کہ چیف منسٹر تلنگانہ غریب عوام کی فلاح و بہبود پر اولین ترجیح دے رہے ہیں جس کے نتیجہ میں آج ریاست تلنگانہ کی عوام چیف منسٹر چندر شیکھرراؤ کی بھرپور ستائش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT